اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے عراق کے قومی اتحاد کی ہمہ گیر حمایت پرتاکید کی ہے۔ علاء الدین بروجردی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عراق کی حساس صورت حال اور داعش کے اقدامات کے پیش نظر اس ملک کی سیاسی صورت حال جلد سے جلد منظم کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ سبھی کو عراق کے قومی اتحاد کی حمایت کرنی چاہئے تاکہ عراق میں پوری طرح سیاسی استحکام بحال ہوجائے۔ بروجردی نے امید ظاہر کی کہ عراقی حکومت کے الائنس کو کہ جس میں تمام شیعہ گروپ موجود ہیں، اپنی قومی ذمہ داری پرعمل کرناچاہئے۔ واضح رہے کہ نوری المالکی نے سیاسی عمل کو آسان بنانے کےلئے حیدرالعبادی کےحق میں وزيراعظم کے عہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ عراقی صدرفواد معصوم نے پیر کے دن حیدرالعبادی کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی تھی۔
.......
/169